سکالر منہاج یونیورسٹی علامہ محمد رمضان قادری کے والد محترم قضائے الٰہی سے انتقال کرگئے۔

مورخہ: 15 مارچ 2010ء

سکالر منہاج یونیورسٹی علامہ محمد رمضان قادری (پرنسپل الفرغانہ انسٹیٹیوٹ مانچسٹر) کے والد محترم قضائے الٰہی سے مورخہ 14 مارچ 2010 کو انتقال کرگئے۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری نے علامہ رمضان قادری سے ان کے والد محترم کی وفات پر اظہار تعزیت کیا ہے۔ دریں اثناء امیر تحریک صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امورخارجہ و پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام جی ایم ملک، سٹاف ممبران نظامت امورخارجہ، وائس پرنسپل شریعہ کالج ڈاکٹر ظہور اللہ الازہری، چیئرمین شعبہ علوم اسلامیہ ڈاکٹر محمد اصغر جاوید الازہری، صدر برطانیہ ابو آدم احمد الشیرازی، نائب صدر اشتیاق احمد قادری، سیکرٹری جنرل برطانیہ طاہر محمد و مرکزی قائدین نے علامہ رمضان قادری سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ تمام قائدین نے مرحوم کے لئے دعا کہ اللہ تعالیٰ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نعلین پاک کے تصدق سے مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top