شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے اہم تاریخی فتویٰ کی تقریب رونمائی آج اسلام آباد میں ہوگی

مورخہ: 17 مارچ 2010ء
مرکزی ناظم منہاج القرآن علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے کہا ہے کہ حالیہ بدترین دہشت گردی جس سے انسانیت کا بے دریغ قتل عام اور خوف و ہراس کی خطرناک صورتحال پیدا ہو چکی ہے، دوسری طرف اسلام دشمن طاقتیں گھناؤنی سازشیں کر کے اس دہشت گردی کو اسلام سے نتھی کرنے کی مسلسل کوشش میں لگی ہوئی ہیں ان حالات میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف 600 صفحات پر مشتمل مبسوط فتویٰ دے کر تاریخی کارنامہ سرانجام دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن دین ہے جو دوسروں کے مال، جان اور عزت کی حفاظت کی مکمل ضمانت دیتا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے بین الاقوامی سطح پر اسلام کے پرامن فلسفہ کی وکالت بڑے مؤثر انداز میں کی ہے جسے بین الاقوامی سطح پر بڑی پزیرائی مل رہی ہے۔ اس طرح اسلام کا صحیح چہرہ دنیا کے سامنے عیاں ہوا ہے۔سید فرحت حسین شاہ نے کہا کہ آج مورخہ 18 مارچ 2010ء بروز جمعرات ہالی ڈے ان ہوٹل اسلام آباد میں اس اہم تاریخی فتویٰ کی تقریب رونمائی ہوگی جس میں ملک کی نامور مذہبی، سیاسی، سماجی اور ادبی شخصیات شرکت کر رہی ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top