سید قاسم محمود (مرحوم) ایک عظیم محب وطن اور ہمدرد انسان تھے ان کی ادبی اور علمی خدمات قابل تحسین ہیں

سید قاسم محمود (مرحوم) کا تحقیقی کام، پاکستانی نوجوانوں کیلئے روشنی کا مینار اور رہنمائی کی بہترین مثال ہے

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی امیر فیض الرحمن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، امیر پنجاب احمد نواز انجم، امیر لاہور ارشاد طاہر، میڈیا ڈائریکٹر زاہد اسلام، میڈیا سینئر ڈپٹی ڈائریکٹرز عبدالحفیظ چوہدری اور محمد لطیف مدنی نے معروف دانشور، محقیق، ممتاز ادیب اور مصنف سید قاسم محمود کی وفات پر مشترکہ بیان اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سید قاسم محمود (مرحوم) ایک عظیم محب وطن اور ہمدرد انسان تھے ان کی ادبی اور علمی خدمات قابل قدر اور قابل تحسین ہیں۔ ان کا تحقیقی کام، پاکستانی نوجوانوں کیلئے روشنی کا مینار اور رہنمائی کی بہترین مثال ہے۔ تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے مرحوم کے لئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top