ناروے میں نارویجن مسلم نوجوانوں کو غیر ملکی دہشت گرد گروپس انٹرنیٹ کے ذریعے اسلام کے نام پر گمراہ کر رہے ہیں : فیض عالم قادری

مورخہ: 03 مارچ 2010ء
عقیل قادر (اوسلو) مورخہ 3 مارچ 2010ء ۔ ۔ ۔ غیر ملکی انتہاء پسند گروپ ناروے میں مقیم نارویجن مسلم نوجوانوں کو انٹرنیٹ کے ذریعے گمراہ کرنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے جنرل سیکرٹری فیض عالم قادری نے ناروے کے قومی اخبار آفتن پوستن سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی انتہاء پسند گروپ مسلم نوجوانون کو جنت کا لالچ دے کر خودکش بمبار تیار کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں ایسے افراد ناروے میں مٹھی بھر بھی نہیں ہیں مگر ان کا خاتمہ ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج جبکہ ناروے کی سیکورٹی فورس نے بھی کہا ہے کہ ایسے افراد ناروے میں بھی موجود ہیں تو یہ اور بھی ضروری ہو گیا ہے کہ ایسے افراد پر کڑی نظر رکھی جائے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے پلیٹ فارم سے بارہا یہ کوشش کی جاتی رہی ہے اور کر رہے ہیں کہ ایسے گروپس کا خاتمہ ہونا چاہیئے اور منہاج القرآن انٹرنیشنل ہر سطح پر حکومت کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top