منہاج سکالرز فورم برطانیہ کے صدر الشیخ محمد رمضان القادری سے اظہار تعزیت

مورخہ: 15 مارچ 2010ء

الفرغانہ انسٹیٹیوٹ آف اسلامک سائنسز مانچسٹر کے پرنسپل اور منہاج سکالرز فورم برطانیہ کے صدر الشیخ محمد رمضان القادری کے والد محترم شرف الدین 15 مارچ 2010ء کو مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ ان کی نماز جنازہ ان کے آبائی علاقہ سیدے پورے لیہ میں ادا کی گئی۔ بانی و سرپرست اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹرمحمد طاہر القادری نے برطانیہ سے علامہ رمضان قادری سے تعزیت کرتے ہوئے ان کے والد گرامی کے لیے فاتحہ خوانی کی ہے۔ دریں اثناء منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سنیئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور ناظم امور خارجہ جی ایم ملک نے بھی علامہ رمضان قادری سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ منہاج القرآن برطانیہ کے صدر الشیخ ابو آدم احمد الشیرازی، سیکرٹری جنرل طاہر مجید، علامہ صادق قریشی، اشتیاق احمد قادری، عتیق اللہ بٹ، محمد داؤد مشہدی، شاہد مرسلین اور دیگر قائدین تحریک نے بھی الشیخ محمد رمضان قادری سے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کے والد محترم کی مغفرت اور عزیز و اقارب کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top