ٹوکیو (جاپان) میں محافل اور ضیافت میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل باندوسٹی ابراکی کین جاپان میں ماہ ربیع الاول میں ہر جمعہ کے روز ضیافت میلاد کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ ضیافت کا یہ پروگرام بعد نماز عشاء شروع ہوتا ہے جس میں محفل میلاد اور ذکر و درود شریف شامل ہوتا۔ اس سلسلے میں نماز جمعہ کے بعد ضیافت میلاد کا دسترخوان سجایا جاتا ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندو سٹی ابراکی کین میں ہر سال ماہ ربیع الاول میں ہر روز ضیافت میلاد کا اہتمام ہوتا ہے۔ اس سال عالمی میلاد کانفرنس لاہور میں بھی ہر سال کی طرح ایک ہزار بکرے ذبح کر کے ضیافت میلاد کا دسترخوان ہر خاص و عام کے لئے سجایا گیا، مرکز منہاج القرآن جاپان کے رکن محمد انعام الحق نے ضیافت میلاد کا اہتمام کرنے والے تمام احباب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ رب العزت ماہ ربیع الاول میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانے والوں کو دنیا اور آخرت کی کروڑوں خوشیاں عطا فرمائے! (آمین)

رپورٹ: محمد انعام الحق (ٹوکیو)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top