منہاج القرآن ویمن لیگ فرانس کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

ماہ رمضان ہو، محرم الحرام یا ربیع الاول ہو منہاج القرآ ن یورپ کے مراکز کا رنگ دیدنی ہوتا ہے، بھائیوں کے شانہ بشانہ بہنیں بھی ہر طرح کا اہتمام کرتی ہیں، اس طرح کا ایک اہتمام مرکز منہاج القرآن فرانس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام ہوا جس کے مہمان خصوصی امیر تحریک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری تھے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت عظمیٰ وحید کو ملی جبکہ ترجمہ منہاج ویمن لیگ کی جنرل سیکرٹری ممتاز ملک نے پڑھا، حمد پاک کے لئے منہاج سسٹرز کے شیما گروپ کو دعوت دی گئی جنہوں نے بڑی خوش الحانی سے حمد سرائی کی۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گل منہاج کی بچیوں نے دف کے ساتھ پیش کی اور پھر شاہین محمد، سویرا، قرۃ العین، کنول صبا، سدرہ اعظم، عائشہ اصغر، فرکندہ الطاف، صدف شہریار، صبا ارشد، ممتاز قادری، حنا اور طاہرہ سحر نے بھی گلہائے عقیدت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کیا، شیماگروپ 2 نے مہمان خصوصی کے اصرار پر ’’محبوب دا میلا اے‘‘ پڑھ کر خوب داد وصول کی۔

نعروں کی گونج میں مہمان خصوصی علامہ حسن میر قادری کو دعوت خطاب دی گئی، انہوں نے اپنے خطاب میں سب سے پہلے اس خوبصورت اور بہترین پروگرام کے انتظام پر صدر فہمیدہ اشفاق اور جنرل سیکرٹری ممتاز ملک کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے سیرت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر بڑی مدلل گفتگو کی۔

خطاب کے بعد آقاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت کی خوشی میں کیک کاٹنے کی تقریب منعقد ہوئی، مرکزی صدر عبدالجبار بٹ کو بھی کیک کاٹنے کی رسم کے لئے خصوصی دعوت دی گئی۔ جس کے بعد 1200 کے قریب خواتین اور بچوں نے مل کر درود و سلام کا نظرانہ پیش کیا، تمام حاضرین کے لئے انتظامیہ کی طرف سے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔ حاضرین نے صدر فہمیدہ اشفاق، جنرل سیکرٹری ممتاز ملک، نائب صدر شمع ارشد، خازن صفیہ خواجہ، نگہت بٹ، سعدیہ گلزار، ممتاز قادری، طاہرہ اعظم، تسنیم گلزار، صدف شہریار، ثناء خواجہ، حبیبہ گلزار، ثمینہ خواجہ میمونہ بٹ، ناشیہ امجد، سدرہ اعظم، صبا ارشد اور طاہرہ کو کامیاب پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

رپورٹ: اے کے راؤ ( پیرس)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top