طلبہ تنظیمات کے قیام کا مقصد اساتذہ کی تکریم کو فروغ دینا ہے
سید جواد الحسن کاظمی مرکزی صدر ATI, MTM، چوہدری امجد حسین جٹ مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ، سید راحیل شاہ مرکزی صدر PSF، آصف خورشید سیکرٹری جنرل المحمدیہ سٹوڈنٹس، آغا عادل بنگش مرکزی صدر ISO، ساجد ندیم گوندل سیکرٹری جنرل MSM اور دیگر طلبہ تنظیمات کے قائدین نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طلبہ تنظیمات کے قیام کا مقصد اساتذہ کی تکریم کو فروغ دینا ہوتا ہے۔ سڑکوں پر اساتذہ کے خلاف جلوس اور احتجاج طلبہ کا کام نہیں۔ اساتذہ کی بے ادبی اور تشدد مہذب طلبہ کو زیب نہیں دیتا لیکن کسی طلبہ تنظیم کی طرف سے اساتذہ کی تذلیل شرمناک فعل ہے۔ جس سے طلبہ تنظیمات کی رسوائی ہوئی ہے۔ حکومت پنجاب پروفیسر افتخار پر حملہ کرنے والے باقی ملزموں کو بھی جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا کو یقینی بنائے ورنہ ملک بھر میں طلبہ سراپا احتجاج بن جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ منفی سرگرمیوں کی وجہ سے خارج شدہ طلبہ کے حق میں مظاہرے افسوسناک ہیں۔ اساتذہ کے خلاف وال چاکنگ کی بجائے اپنی صفوں میں موجود شرپسند عناصر کی حوصلہ شکنی ہونی چاہیے۔ جامعہ پنجاب کی صورتحال پر متحدہ طلبہ محاذ کا ہنگامی اجلاس صدر محاذ سید جواد الحسن کاظمی نے آج اسلام آباد میں طلب کر لیا ہے۔ جس میں تمام ملک گیر طلبہ تنظیمات کے مرکزی قائدین شرکت کریں گے۔
تبصرہ