مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ روالپنڈی کا اجلاس

مورخہ: 25 مارچ 2010ء

مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ کے زیر اہتمام 25 مارچ 2010ء کو میڈیکل کالج ٹیپو روڑ راولپنڈی میں طلبہ کے لئے استقبالیہ اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔ اجلاس میں بی۔ ایس۔ آنرز کے طلبہ نے شرکت کی جبکہ ایم۔ ایس۔ ایم راولپنڈی میڈیکل کالج (آر۔ ایم۔ سی) کے کنوئنر شاہ شمس الحق محمد اشتیاق نے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اس کے بعد تمام شرکاء طلبہ کے درمیان تعارفی نشست ہوئی۔

کنویئر ایم۔ ایس۔ ایم شمس الحق محمد اشتیاق نے کالج میں داخلہ لینے والے نئے طلبہ کو خوش آمدید کہا اور انہیں مبارکباد بھی پیش کی۔ انہوں نے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور کہا کہ طلبہ میں اتحاد و یگانگت کی فضا پیدا کر نے کے لئے موومنٹ صحت مندانہ تعلیمی و معاشرتی کلچر پر یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ایک پر امن طلبہ تنظیم ہے۔ جس کی شاخیں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں پھیلی ہوئی ہیں۔ یہ امن اور رواداری کے لئے کام کر رہی ہے اور اس کا ہر نوجوان احیائے اسلام، مظلوموں کی مدد اور طلبہ حقوق کے تحفظ کے لئے کمر بستہ ہے۔

اجلاس میں نئے آنے والے طلبہ نے ایم ایس ایم کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ہوئے اپنے تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔ آخر میں کنوئیر ایم۔ ایس۔ ایم نے اجلاس کے کامیاب انعقاد پر عاطف بلال راجہ کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا۔ اجلاس کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

میڈیا سیکرٹری موومنٹ راولپنڈی محمد اشتیاق

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top