منہاج یوتھ لیگ نارنگ منڈی کے زیراہتمام سفیر امن بیڈ منٹن ٹورنامٹ کا انعقاد

مورخہ: 31 مارچ 2010ء

منہاج القرآن یو تھ لیگ تحصیل نارنگ منڈی کے زیر اہتمام قائد ڈے کے حوالے سے ’’سفیر امن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ‘‘ کا انعقاد ہوا۔ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیموں نے حصہ لیا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچز بلدیہ گروانڈ نارنگ منڈی میں ہوئے۔ فائنل میں نارنگ منڈی A اور نارنگ منڈی B ٹیم کے درمیان مقابلہ ہوا۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدربلال مصطفوی، امجد حسین جٹ اور مرکزی سیکرٹری دعوت یوتھ لیگ محمد طیب ضیاء مہمانان خصوصی تھے۔ اس موقع پر علاقہ بھر کی دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں۔ علاقے بھر سے شائقین کی بڑی تعداد بھی فائنل میچ دیکھنے کے لیے جمع تھی۔ فائنل میچ کے لیے گراونڈ میں چاروں طرف یوتھ لیگ کے خوبصورت فلیکس اور بینرز لگائے گئے تھے۔ فائنل میں دونوں ٹیموں کے درمیان انتہائی دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا اور نارنگ منڈی A نے نارنگ منڈی B کو شکست دے دی۔

تقریب تقسیم انعامات کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ فاتح ٹیم کے کپتان کو بلال مصطفوی صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ نے ٹرافی دی اور کھلاڑیوں میں میڈلز بھی تقسیم کیے۔

فائنل کی سرمنی میں قائد ڈے کی تقریب بھی شامل تھی، جس میں مرکزی قائدین اور معزز مہمانوں نے کیک بھی کاٹا۔ اس موقع پر کھلاڑیوں کو منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے تعارف پر مشتمل مختصر ڈاکو منٹری بھی دی گئی۔ ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن یوتھ لیگ نارنگ منڈی کو خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔ اختتامی تقریب میں معزیزین علاقہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کے تحائف پیش کئے گئے۔

اس ٹورنامنٹ کا مقصد منہاج القرآن یوتھ لیگ کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا پیغام دینا تھا۔ آخر پرمنہاج یوتھ لیگ کے مرکزی صدر بلال مصطفوی، نے ٹورنامنٹ کی کامیابی پر منہاج القرآن یوتھ لیگ نارنگ منڈی کے صدر شرافت اور اُن کی پوری ٹیم کو مبارک باد دی۔ تقریب کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top