منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا کے زیر اہتمام میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم

منہاج القرآن ویمن لیگ انٹرنيشنل کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاول کو راويتي مذہبي جوش و خروش سے منايا گيا۔ اس سلسلے ميں آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دنیا میں تشریف آوری کا جشن منانے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ بارسلونا ميں ميلاد النبي صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے تین بڑے پروگرام اور گھر گھر میں بے شمار محافل کا انعقاد بھي کيا گيا۔ ان تمام پروگرامز ميں منہاج القرآن ویمن لیگ کی نمائندگی شامل رہي۔ پہلا پروگرام 21 فروری 2010ء منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں ہوا۔ جس میں 600 سے زائد خواتین اور بچوں کی شرکت نے۔ جس سے يہ سپین کے سب سے بڑی خواتین میلاد کانفرنس بن گئي۔ پروگرام ميں شريک منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا نے شرکاء گوشہ درود کی مماثلت میں سفید اور سرخ لباس پہنے ہوئے تھے۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت صفیہ صاحبہ نے حاصل کی، اس کے بعد مدحت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اوردرود پاک کا سلسلہ شروع ہوا۔ جو وقتا فوقتا جاری رہا۔ نائب ناظمہ نشر و اشاعت ادیبہ نے پروگرام میں شامل مقامی خواتین سے سپینش زبان میں مختصر خطاب کیا۔ جس میں انہوں نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی زندگی میں میلاد پاک کی ضرورت اور اہمیت پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر آقا علیہ السلام کی ولادت پاک، عمر مبارک اور اسلام کے ديگر بنیادی تصورات سے متعلق معلومات میں اضافہ کے لئے بچوں سے سوالات بھي کئے گئے۔ درست جواب دینے والے بچوں ميں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

منہاج سسٹرز نے بارگاہ رسالت میں انتہائی خوبصورت انداز میں نعتیں پیش کیں، پروگرام کا سب سے اہم حصہ امیر تحریک علامہ عبدالرشید شریفی کا خطاب تھا، انہوں نے "اللہ اور بندے میں محبت کے درجات" کے موضوع پر اظہار خيال کيا۔

ميلاد کا دوسرا پروگرام 5 مارچ 2010ء کو ترینیات میں منعقد کیا گیا۔ منہاج القرآن ویمن لیگ بارسلونا کی جانب سے مقامی کمیونٹی سنٹر میں ہونے والا یہ پہلا پروگرام تھا جس میں ممبر پارلیمنٹ کاتالونیاں محترمہ آنا نے بھي خصوصي طور پر شرکت کی۔ اس کے علاوہ پروگرام ميں خاصی تعداد میں ہسپانوي خواتین بھي موجود تھي۔

تلاوت و نعت سے پروگرام کا باقاعدہ آغاز ہوا۔ جس کے بعد درود پاک نذرانہ بھي پيش کيا گيا۔ ناظمہ نشر و اشاعت محترمہ صغریٰ انصر نے سپینش خواتین کو اسلام کے بنيادي تصور امن، محبت اور بین المذاہب رواداری کے اہم موضوعات پر مقامي زبان میں ہي خطاب کیا۔ سپينش پارلیمنٹ کي ممبر محترمہ آنا نے اس پروگرام پر تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ اسلام کا یہ رخ ہم لوگوں کے لئے انوکھا اور خوبصورت ہے۔ جب انہیں درود پاک کا مفہوم بتایا گیا تو انہوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے مستقبل میں اپنے تعاون کي يقين دہاني بھي کرائي۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مسلمانوں کی جانب سے اس طرح کی سرگرمیاں عالمی معاشرہ میں روادری اور امن کے فروغ میں اہم ثابت ہوں گي۔ پروگرام کا اختتام بارگاہ رسالت صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم میں درود و سلام سے ہوا۔

ميلاد پاک کا تیسرا بڑا پروگرام منہاج القرآن اسلامک سنٹر بادالونا میں ہوا، اسلامک سنٹر میں ہونے والا یہ افتتاحی پروگرام تھا جس میں کثیر تعداد میں خواتین نے شرکت کی، تلاوت کلام پاک کے بعد محفل میں ذوق وشوق سے بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ترانے پیش کئے گئے۔ پروگرام کے اختتام پرنئے تعمیر شدہ اسلامک سنٹر منہاج القرآن بادالوانا کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔

رپورٹ : صغریٰ انصر، صفیہ شبیر (بارسلونا)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top