منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھدو بسرا کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ

 

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھدو بسرا تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام 23 اپریل 2010ء کو فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں ڈاکٹر محمد عدنان (آفیسر سول ہسپتال ڈسکہ) اور لیڈی ڈاکٹر آسیہ فیصل (گائنا کالوجسٹ) نے مریضوں کا چیک اپ کیا اور میڈیسن مہیا کیں۔ کیمپ میں بچوں سمیت ہر عمر کے مریضوں نے اپنا طبی معائنہ کرایا۔ مردوں اور عورتوں کے معائنہ کے لیے الگ الگ انتظامات کیے گئے تھے۔

 

اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ڈسکہ محمد اسلم قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی قیادت میں تحریک منہاج القرآن دکھی انسانیت کی خدمت کا فریضہ دنیا بھر میں سرانجام دے رہی ہے۔ دھدو بسرا میں یہ کیمپ بھی اسی سلسلہ کی ایک کڑی ہے۔

ناظم دھدو بسرا محمد وسیم قادری نے کہا کہ شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے امت مسلمہ کی خدمت کے لئے اپنی زندگی وقف کر دی ہے اور يہ کيمپ بھي اسي سلسلے کا تسلسل ہے۔

 

معروف سیاسی شخصیت بابا محمد امتیاز بسرا نے کہا ہے کہ دکھی لوگوں کی خدمت کرنے سے انسان کو دلی سکون ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کيمپ ميں دور دراز سے آئے ہوئے مریضوں کا نہ صرف فری چیک اپ کيا گيا، بلکہ انہيں دوائیں بھی مفت دی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دھدو بسرا کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے یہ کیمپ لگا کر عوام کو مفت علاج معالجہ کی سہولت فراہم کی۔

کیمپ میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھدو بسرا کی خدمات کو لوگوں نے بہت سراہا اور شیخ الاسلام کو بہت دعائیں دیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن دھدو بسرا، 4 عدد فری ڈسپینسری، منہاج فری ٹینٹ سروس اور منہاج فری ایمبولینس بھي چلا رہي ہے۔ آخر میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر چودھری عباس احمدگھمن نے دور دراز سے آنے والے لوگوں کا خصوصي شکریہ بھي ادا کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top