علامہ الہٰی بخش قادری جید عالم دین، عاشق رسول (ص) اور صحیح العقیدہ مبلغ اسلام تھے : ڈاکٹر محمد طاہرالقادری

ڈاکٹر طاہرالقادری کا علامہ الہٰی بخش قادری رضوی ضیائی رحمۃ اللہ تعالیٰ کی وفات پر اظہار تعزیت

تحریک منہاج القرآن کے بانی و سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری اور مرکزی قائدین تحریک منہاج القرآن فیض الرحمن درانی، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض، علامہ رانا محمد ادریس قادری، ڈاکٹر تنویر اعظم سندھو، ساجد محمود بھٹی، امجد حسین جٹ، بلال مصطفوی، عاقل ملک، جی ایم ملک، ارشاد طاہر، سید فرحت حسین شاہ، جواد حامد، انوار اختر ایڈوکیٹ، میاں زاہد اسلام، علامہ امداد اللہ نعیمی، ممتاز صدیقی، میر آصف اکبر، مولانا عثمان سیالوی، عبدالحفیظ چوہدری اور لطیف مدنی نے اپنے مشترکہ بیان میں معروف عالم دین و عظیم خطیب علامہ الہٰی بخش قادری رضوی ضیائی رحمۃ اللہ تعالیٰ کی وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ الہٰی بخش قادری رضوی ضیائی رحمۃ اللہ تعالیٰ جید عالم دین، عاشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور صحیح العقیدہ مبلغ اسلام تھے۔ ان کی ساری زندگی اللہ تعالیٰ کی محبت اور عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ اور اشاعت میں گزری۔ انہوں نے مزید کہا کہ اولیاء کرام سے ان کی وابستگی اور عقیدت مثالی تھی۔ داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ سے ان کا والہانہ لگاؤ اس حقیقت پر شاہد ہے۔ انہی نسبتوں کی وجہ سے وہ اعلیٰ انسانی اقدار کے مالک تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ (آمین)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top