حسین محی الدین القادری دوسری مرتبہ آسٹریلین یونیورسٹی کے ممبر سنڈیکیٹ منتخب

تحریک منہاج القرآن کی فیڈرل کونسل کے صدر حسین محی الدین القادری جو آسٹریلین یونیورسٹی سے اکنامکس میں پی ایچ ڈی کر رہے ہیں، مسلسل دوسری مرتبہ ایک سال کے لیے یونیورسٹی سنڈیکیٹ کے ممبر اور طلبہ کے نمائندے منتخب ہو گئے ہیں۔ 6 امیدوار ان کے حق میں دستبردار ہو گئے اس طرح وہ بلا مقابلہ منتخب ہو گئے۔ وہ پہلے پاکستانی مسلمان ہیں جو اس پوزیشن کے لئے کبھی بھی منتخب ہوئے ہیں۔ اس سے قبل مغربی سٹوڈنٹس ہی اس سیٹ کے لئے منتخب ہوتے رہے ہیں۔ حسین محی الدین القادری کا ان مناصب کے لئے دوسری مرتبہ منتخب ہونا طلبہ اور یونیورسٹی کے لئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اس اعزاز پر تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، شیخ زاہد فیاض اور دیگر قائدین نے انہیں مبارکباد دی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top