منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ دعوت محترمہ عائشہ حسنین ہاشمی کا ٹریفک حادثہ میں انتقال

مورخہ: 02 مئی 2010ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ دعوت محترمہ عائشہ حسنین ہاشمی کا 2 مئی 2010 کو ٹریفک حادثہ میں انتقال ہو گیا ہے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحومہ منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے سیکرٹری کمیونیکیشن علی حسنین ہاشمی کی زوجہ محترمہ تھیں۔

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے محترمہ عائشہ حسنین ہاشمی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی بخشش و مغفرت کے لیے خصوصی دعا کی۔ شیخ الاسلام نے مرحومہ کی تحریک منہاج القرآن کے لیے دیرینہ خدمات کو سراہا اور خراج تحسین پیش کیا۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، نائب ناظم اعلیٰ شیخ عبدالعزیز دباغ، نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری، نائب ناظم اعلیٰ رانا فیاض احمد، نائب ناظم اعلیٰ رانا فاروق محمود، امیر تحریک پنجاب احمد نواز انجم، ناظم مالیات جاوید اقبال قادری، ناظم سیکرٹریٹ محمد عاقل ملک، ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ، ناظم تربیت تنویر اعظم سندھو، ناظم حلقہ درود میاں عبدالقادر، دیگر ناظمین و نائب ناظمین اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی تمام مرکزی قائدین نے علی حسنین ہاشمی اور ان کے اہل خانہ سے گہرے دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ منہاج القرآن کی نظامت امور خارجہ کے ڈائریکٹر راجہ محمد جمیل اجمل اور دیگر سٹاف نے بھی علی حسنین ہاشمی سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top