منہاج ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ دعوت عائشہ حسنین کی وفات پر ڈاکٹر طاہر القادری کا اظہار تعزیت

مورخہ: 03 مئی 2010ء
تحریک منہاج القرآن کے بانی و سربراہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی قیادت نے مشترکہ بیان میں منہاج ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ دعوت عائشہ حسنین کی حادثہ میں وفات پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا مرحومہ نیک اور محنتی خاتون تھیں۔ انہوں نے اپنی خداد صلاحیتوں کی بدولت تحریک کیلئے انتہائی کم عرصے میں اہم اور تعمیری خدمات انجام دیں۔ تنظیمی صلاحیت کی بدولت انہوں نے گراں قدر خدمات انجام دیں اور ان کی تحریک کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرما کر انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top