سعیدہ وارثی کو برطانوی کابینہ میں شمولیت اور چیئرپرسن منتحب ہونے پر مبارکباد

مورخہ: 14 مئی 2010ء
برطانیہ میں 70 سال بعد کنز رویٹو اور لبرل ڈیمو کریٹس کے اتحاد سے مخلوط حکومت کا قیام عمل میں آنے کے بعد گوجر خاں سے تعلق رکھنے والی پاکستانی نژاد سعیدہ وارثی کے کابینہ میں شامل ہونے اور حکمران پارٹی کی چیئرپرسن مقرر ہونے پر تحریک منہاج القرآن برطانیہ کی تمام تنظیمات اور ڈائریکٹرامور خارجہ راجہ جمیل اجمل نے انہیں مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ سعیدہ وارثی پاکستانیوں کے مسائل سے پوری طرح آگاہ ہونے کے باعث ان کے حل کے لیے اقدامات کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ آج مسلمانوں کو بہت سے چیلنجز و مشکلات کا سامنا ہے سعیدہ وارثی کو پاکستانیوں کے خلاف موجود بے جا خدشات زائل کرنے میں اہم کردارادا کرنا ہوگا۔ راجہ جمیل نے کہا کہ قوی امید ہے کہ سعیدہ وارثی برطانیہ میں رہنے والے تارکین وطن مسلمانوں کے حقوق کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائینگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم توقع کرتی ہے کہ سعیدہ وارثی پاکستان اور برطانیہ کے دو طرفہ تعلقات کے فروغ میں مثبت کردار ادا کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top