منہاج انٹرنیٹ بیورو کے content manager صابر حسین کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں

مورخہ: 16 مئی 2010ء

منہاج انٹرنیٹ بیورو کے content manager صابر حسین کی والدہ 16 مئی 2010ء کو انتقال کر گئیں۔ (انا للہ و اناالیہ راجعون) مرحومہ گزشتہ کچھ عرصہ سے علیل تھیں۔ ان کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کینیڈا سے صابر حسین سے تعزیت کی ہے۔ انہوں نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحومہ کی بلندی درجات اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے بھی دعا کی۔

دریں اثناء تحریک منہاج القرآن کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی،سینئر نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک، امیر پنجاب علامہ احمد نواز انجم، منہاج انٹرنیٹ بیورو کے ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالستار منہاجین، علامہ غلام مرتضی علوی، امتیاز حسین اعوان اور دیگر مرکزی قائدین اور کارکنان نے بھی صابر حسین سے اظہار تعزیت کی ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ کے قائدین کی طرف سے علامہ احمد نواز انجم نے مرحومہ کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی۔ قائدین و کارکنان نے صابر حسین کی والدہ کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے صبر جمیل کے لیے دعائیں بھی کیں ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top