منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کی جانب سے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز میں گرینڈ ڈنر

مورخہ: 16 مئی 2010ء

منہاج القرآن انٹرنيشنل فرانس نے تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کے اعزاز ميں گرينڈ ڈنر کا اہتمام کيا۔ شيخ زاہد فياض ان دنوں 2 ماہ کے دورہ یورپ پر ہيں اور انہوں نے اپنے اس دورے کا آغاز فرانس سے کيا ہے۔ منہاج القرآن انٹرنيشنل فرانس کي شوریٰ، مرکزی انتظامیہ اور ذیلی فورمز کے علاوہ علاقائی تنظیمات، گارج سارسل، پوتو کمبو اور حال ہی میں منہاج القرآن میں شامل ہونے والی گونسا ویل کے سربراہان نے بھی گرينڈ ڈنر کي تقريب میں شرکت کی۔

پروگرام کا آغاز قاری طاہرعباس نے تلاوت سے کيا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حنیف مغل اور محمد زاہد نے حاصل کي۔ پروگرام کے آغاز میں علامہ حسن میر قادری نے حاضرین کو بتایا کہ تقريب کے کمپئر اور میزبان خود سینئر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض ہیں۔

گرينڈ ڈنر کي اس خوبصورت تقریب کے انعقاد پرشيخ زاہد فياض نے انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور منہاج القرآن فرانس کے لیے علامہ حسن میر قادری کی کوششوں کو سراہا۔ شيخ زاہد فياض نے پاکستان کی موجودہ صورتحال پر اظہار خیال بھي کيا۔ انہوں نے منہاج القرآن کے تحت چلنے والے فلاحی منصوبہ جات کی تفصیل سےبھي آگاہ کيا اور خصوصا منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ آغوش، گوشہ درود اور حلقہ دورد پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔

اس موقع شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی تقاریر کے ويڈيو کلپ بھي حاضرين کو دکھائے گئے۔ تقریب میں صدر ادارہ عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری اور منہاج ویلفئیر فاونڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے بھی اظہار خیال کیا۔

رپورٹ : اے۔ کے۔ راؤ پیرس
تصاویر : راؤ خلیل احمد

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top