منہاج انٹرنيٹ بيورو کے content manager صابر حسين سے اظہار تعزيت
منہاج انٹرنيٹ بيورو کے content manager صابر حسين کی والدہ محترمہ 16 مئي 2010ء کو انتقال کر گئيں تھيں۔ ان کي رسم قل ميں شرکت کے ليے منہاج القرآن علماء کونسل کے ناظم سيد فرحت حسين شاہ کي قيادت ميں مرکزي قائدين کا 6 رکني وفد چوک اعظم ليہ گيا۔ وفد ميں منہاج انٹرنيٹ بيورو کے ڈپٹي ڈائريکٹر عبدالستار منہاجين، منیجر ملٹي ميڈيا محمد ثناء اللہ، ويب ايڈيٹر محمد سليم، نظامت تربيت کے سینئر نائب ناظم علامہ غلام مرتضيٰ علوي اور ڈرائيور محمد عليم بھي شامل تھے۔
رسم قل چوک اعظم کي مقامي مسجد جامعہ مسجد فاروقیہ غوثیہ ميں ہوئي، جس ميں علامہ فرحت حسين شاہ مہمان خصوصي تھے۔ اس موقع پر منہاج القرآن ليہ کے ديگر مرکزي قائدين بھي موجود تھے۔ پروگرام ميں علاقہ بھر سے لوگوں کي کثير تعداد نے بھي شرکت کي۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز صبح 9 بجے تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد مقامي سکول کے بچوں اور پروگرام کے شرکاء نے قرآن خواني کي۔ نعت خواني کے بعد منہاج القرآن علماء کونسل کے مرکزي ناظم علامہ فرحت حسين شاہ خطاب کيا۔
انہوں نے اظہار خيال کرتے ہوئے کہا کہ دنيا فاني ہے، جس سے ايک دن سب نے اپنے خالق حقيقي کي طرف لوٹ جانا ہے۔ اس موت کے ليے ہميں دنيا ميں ايسي تياري کرني چاہيے کہ کل دنيا سے جانے والے کو لوگ اچھے لفظوں ميں ياد کريں۔ انہوں نے کہا کہ صابر حسين کي والدہ ماجدہ نيک خاتون تھيں، جنہوں نے اپنے بيٹے کي نيک تربيت کي۔ انہوں نے کہا کہ صابر حسين اور اس کا تمام خاندان اس لحاظ سے بھي خوش قسمت ہے کہ يہ سب تحريک منہاج القرآن اور شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري سے وابستہ ہيں۔
مہناج انٹرنيٹ بيورو کے پليٹ فارم سے پر دنيا کے ايک سو پچاس ممالک ميں صابر حسين کي خدمات اس کي قابليت کا ثبوت ہيں۔ انہوں نے کہا کہ صابر حسين بھي ليہ کا ايک عام انسان تھا ليکن آج منہاج القرآن کے مشن نے اس کو دنيا بھر ميں پہچان دي ہے۔ يہي وجہ ہے کہ شيخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادري نے بھي ان کي والدہ پر تعزيتي پيغام پہنچايا ہے۔ اس کے علاوہ ناظم اعليٰ ڈاکٹر رحيق احمد عباسي سميت ديگر ناظمين شعبہ جات نے صابر حسين کي والدہ پر گہرے دکھ کا اظہار کيا ہے۔ مرکزي سيکرٹريٹ کے تمام قائدين و کارکنان بھي اپنے بھائي کے دکھ ميں شريک ہيں۔ انہوں نے کہا کہ تحريک منہاج القرآن ايک سنگت ہے، جو دنيا کو پيغام دے رہي ہے کہ جو شخص اس کے ساتھ جڑ جائے گا تو اسے کاميابي و کامراني ملے گي۔
سيد فرحت حسين شاہ کے خطاب کے بعد رسم قل کے ليے ختم پاک پڑھا گيا۔ آخر ميں مقامي مسجد کے خطيب اعظم نے مرحومہ کے ليے اجتماعي فاتحہ خواني اور دعا کرائي۔ رسم قل پر ہونے والے پروگرام کي کمپئرنگ کے فرائض علامہ قمر عباس منہاجين نے سر انجام ديئے۔ بعد ازاں مرکزي قائدين کے وفد نے صابر حسين بھٹي اور ان کے بھائيوں سے اظہار تعزيت کرتے ہوئے مرکزي سيکرٹريٹ کے جملہ ناظمين و سٹاف کا تعزيتي پيغام بھي پہنچايا۔
تبصرہ