تمام دنیا کے مسلمان ایسی ویب سائٹ کا استعمال کلیتاً بند کر کے انتہائی سخت پیغام دیں : بلال مصطفوی

مورخہ: 19 مئی 2010ء

انٹرنیٹ پر مقدس ہستیوں کے بارے میں ایسی بیہودہ مہم کا پایا جانا نا قابل برداشت ہے
منہاج لقرآن یوتھ لیگ کے صدر بلال مصطفوی کا گستاخانہ خاکوں کی ویب کے خلاف مظاہرہ سے خطاب

منہاج القرآن یوتھ لیگ نے انٹرنیٹ پر گستاخانوں خاکوں کی اشاعت کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف لاہور پریس کلب کے باہر ایک پرامن احتجاج کیا جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں نے شرکت کی۔ نوجوانوں نے گنبد خضریٰ اور دل پر اسم محمد والے پوسٹر اٹھا رکھے تھے۔ وہ مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے مذموم عمل کے خلاف نعرے لگا کر مطالبہ کر رہے تھے کہ ایسے انتہا پسند اقدامات انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔ اس لئے حکومت پاکستان ایسی بیہودہ ویب سائٹ کو مکمل اور مستقل طور پر بند کرے۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے صدر بلال مصطفوی نے کہا ہے کہ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ تمام اسلامی ممالک غیرت ایمانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایسی ویب سائٹ کو مکمل طور پر بین کریں۔ او آئی سی کی سطح پر مسلمانوں کے مذہبی جذبات مجروح کرنے والی ویب سائٹ کے خلاف آواز بلند کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیٹ پر مقدس ہستیوں کے بارے میں ایسی بیہودہ مہم کا پایا جانا ناقابل برداشت ہے۔ حکومت پاکستان اور دیگر مسلم ممالک عالمی عدالت انصاف کو رجوع کریں۔ انہوں نے کہاکہ تمام دنیا کے مسلمان ایسی ویب سائٹ کا استعمال کلیتاً بند کر کے ایسی مکروہ سوچ رکھنے والوں کو انتہائی سخت پیغام دیں۔ تاکہ آئندہ کوئی ایسی شرپسندانہ اور مذموم حرکت کرنے کا سوچ بھی نہ سکے۔ یہ مجرمانہ اقدامات مسلمانوں کو مشتعل کرکے اپنے مقاصد حاصل کرنے کیلئے ہیں اس لئے مسلمان ان کی سازش کا مقابلہ ہوش سے کریں۔

اس سے متعلقہ اخباری تراشے ملاحظہ کرنے کے لئے کلک کریں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top