تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس قادری کی والدہ کی وفات پر منہاج القرآن فرانس کا اظہار تعزیت

مورخہ: 09 مئی 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے قائدین و کارکنان نے تحریک منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت رانا محمد ادریس قادری کی والدہ کی وفات پر گہرے افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی ہے۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، علامہ حسن میر قادری اور مرکزی قائدین و کارکنان نے مرحوم کے لیے اور رانا محمد ادریس کی فیملی کے لیے صبر جمیل کی بھی خصوصی دعا فرمائی۔ خصوصی کی گئی دعا میں، صدر شوریٰ چوہدری محمد سعید، صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چوہدری، صدر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ملک شبیر احمد اعوان، قائم مقام ناظم سلیم خان، سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک چوہدری محمد اشرف، نائب صدر چوہدری ظفر اقبال، ناظم تدفین کمیٹی صوفی نیاز، محمد نعیم چوہدری، حاجی غلام حیدر، شیخ ارشد، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک سہیل بٹ، نائب صدر اظہر صدیق، میڈیا ایڈوائزر حاجی محمد اسلم کے علاوہ صدر میڈیا کوآرڈینیشن بیورو MCB یورپ راؤ خلیل احمد بھی دعا کرنے والوں میں شامل تھے۔

اے۔ کے۔ راؤ ۔۔۔ پیرس

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top