تربیتی ورکشاپ برائے مصطفوی کارکنان اوکاڑہ

مورخہ: 16 مئی 2010ء

تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ کے زیر انتظام مصطفوی کار کنان کے لئے مورخہ 16 مئی 2010ء کو ایک تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت نائب ناظم تنظیمات پنجاب، جناب محمد اقبال نے کی۔ اس ورکشاپ میں تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز، تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹودنٹس موومنٹ اور منہاج القرآن ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔

ورکشاپ کا آ غاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت قار ی عظمت علی صاحب کے حصے میں آئی۔ قاری محمد وقاص نے آقا علیہ الصلوٰۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ تربیتی ورکشاپ کے شرکاءکو حضور شیخ الاسلام پرو فیسر ڈاکٹرمحمد طاہرالقادری کے تربیتی خطابات پر مبنی سی ڈیز دکھائی گئیں۔ ناظمِ تربیت تحریک منہاج القرآن اوکاڑہ عابد حسین حسنی نےشرکاء کے سامنے حضور شیخ الاسلام اور تحریک کا تعارف پیش کیا۔

آخر میں ناظمِ تربیت تحریک منہاج القرآن جناب تنویر احمد سندھو صاحب نے کارکنان سے تربیتی خطاب کیا۔ آپ نے اپنے خطاب میں کارکنوں پر زوردیا کہ وہ مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ نچھاور کر دیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے نسبت غلامی پختہ کرنے کے لئے ان پر کثرت سے درودو سلام پڑھا کریں۔ کیونکہ تمہارا درود و سلام آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں پہنچتا ہے۔ جس میں پڑھنے والے کا نام، اس کے باپ کا نام بھی فرشتے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو بتاتے ہیں۔ یہ ہمارے لئے کتنی خوش بختی کی بات ہے۔ آخر میں ناظمِ تنظیمات پنجاب، محمد اقبال نے خصوصی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top