منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کے زیر اہتمام درس قرآن و حدیث کی چوتھی کلاس

مورخہ: 22 مئی 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو میلان اٹلی کے زیر اہتمام 15 روزہ درس قرآن و حدیث کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس کا پہلا پروگرام 22 مئی 2010ء کو خواتین کے لیے منعقد ہوا۔ یہ پروگرام مشنری ساوریانی ہال دیزیو میں منعقد ہوا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس سلسلے کا دوسرا پروگرام 23 مئی 2010ء کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر دیزیو میں منعقد ہوا، جس میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف بھی شامل تھی۔ اس درس قرآن و حدیث میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی سے منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ نماز ظہر کے بعد پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ جس کی سعادت چن نصیب نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ملک محمد اصغر نے پڑھی۔

نماز ظہر کے بعد تقریب کے مہمان خصوصی سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد اعوان نے درس قرآن و حدیث دیا۔ درس قرآن و حدیث کے گزشتہ لیکچر میں قرآن پاک کی سورۃ یوسف نصف تک مکمل ہو گئی تھی۔ چوتھے درس کا آغاز سورۃ یوسف کے نصف سے کیا گیا۔ حا فظ نذیر احمد قادری نے بڑے پرسوز اور وجد انگیز انداز میں سورۃ یوسف کے لطیف علمی نقاط بیان کیے۔ درس کے ساتھ فقہ اور تصوف کو بھی بڑے آسان فہم اور عمدہ انداز میں پیش کیا گیا۔

علامہ حافظ نذیر احمد اعوان نے درس قرآن کے بعد درس حدیث دیا، جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب’’تحفۃ النقباء‘‘ میں فضیلت علم کے موضوع پر درس دیا۔ نقابت کے فرائض ادارہ کے امام و خطیب علامہ وقار احمد قادری نے ادا کیے۔درس حدیث کا اختتام دعا خیر سے ہوا، جس کے بعد تمام شرکاء کے لیے لنگر کا بھی پر تکلف اہتمام کیا گیا تھا۔

درس قرآن و حدیث کے ان الگ الگ پروگرامز میں خواتین اور بچیوں کے علاوہ نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ بعد ازاں تمام حاضرین نے منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو اٹلی کی انتظامیہ کو درس قرآن و حدیث کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر اعلان کیا گیا کہ ان شاء اللہ اگلا درس قرآن و حدیث برائے خواتین 12 جون 2010ء شام 5 سے 7 بجے جبکہ مردوں کے لیے 13 جون 2010ء بعد از نماز ظہر منعقد ہوگا۔ درس قرآن کے اس پروگرام کے کامیاب انعقاد میں حاجی خالد محمود، میاں سرفراز احمد، حاجی محمد اشرف، حاجی ارشد جاویداور تحریک کی مقامی انتظامیہ کے دیگر قائدین بھی شامل تھے۔

رپورٹ : محمد یعقوب، سرمد جاوید

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top