پاک منہاج القرآن ڈیتھ کمیٹی کا اجراء

مورخہ: 16 مئی 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل پوری دنیا میں خدا کی مخلوق کی خدمت کر رہی ہے اس حوالہ سے منہاج القرآن آریزو کی جانب سے پاک منہاج القرآن ڈیتھ کمیٹی کا آغاز کیا جا رہا ہے جو پوری پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے آریزو میں تجہیز و تکفین کی ذمہ داری پوری کرے گی۔ جس کی باقاعدہ اٹلی کے قانون کے مطابق رجسٹریشن کرائی گئی ہے۔

اس کمیٹی کا باقاعدہ آغاز 16مئی 2010ء کو کیا گیا اس موقع پر کمیٹی کے تمام عہدیداران نے حلف لیا اور تمام عہدیداران کو ان کی ذمہ داریوں کے حوالہ سے بریف کیا گیا۔

پاک منہاج ڈیتھ کمیٹی کے عہدیداران کے نام اور ذمہ داریاں حسب ذیل ہیں

  • احمد یار تارڑ ( صدر)
  • عثمان غنی (نائب صدر)
  • رمضان الحق (جنرل سیکرٹری)
  • یاسین شاہد ( نائب جنرل سیکرٹری)
  • نذیر احمد (ناظم مالیات)
  • ارشد قادری (نائب ناظم مالیات)
  • صوفی علی برکاتی ( ناظم تجہیز وتکفین)
  • قاری ممتاز قادری (ناظم تجہیز و تکفین)
  • گل فاروق غنی (ناظم نشر و اشاعت)
  • حیدر علی (نائب ناظم نشر و اشاعت)

علاقائی ناظمین :

منیر احمد، عامر سہیل، احسان بٹ، ذوالفقار شیخ، فیاض حسین، مرزا سلیم شاکر، محسن ساہی

رپورٹ : (شکیل احمد)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top