تفصیلی تنظیمی دورہ منہاج القرآن ویمن لیگ اسلام آباد

مورخہ: 09 مئی 2010ء

مرکزی وفد منہاج القرآن ویمن لیگ نے ناظمہ ویمن لیگ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ کی قیادت میں مورخہ 9 مئی 2010 بروز اتوار کو ویمن لیگ اسلام آباد کا تفصیلی تنظیمی دورہ کیا۔ وفد میں ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ اور فریحہ خان مرکزی ناظمہ دعوت شامل تھیں۔ اس دورے کا مقصد V-12 کی ترجیحات، ورکنگ پلان اور ٹارگٹس کا جائزہ لینا تھا۔ وزٹ کے دوران تحصیلی تنظیم کی جملہ عہدیداران کی فعالیت اور فکری، نظریاتی اور تنظیمی و انتظامی تربیت کا بھی اہتمام کیا گیا۔

ناظمہ ویمن لیگ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے اسلام آباد کی تحصیلی تنظیم کے ساتھ میٹنگ کی جس میں انہوں نے اپنی کارکردگی پیش کی۔ ناظمہ ویمن لیگ نے پوری تنطیم کو مبارکباد پیش کی اور نمائش کے تحریکی نتائج کو سمیٹنے کا طریقہ کار بھی بتایا۔

بعد ازاں اسلام آباد کے سیکٹرز I/9, I/8, E/9, G/7, G/9, G/10, G/11  کی تنظیمات سے بھی الگ الگ میٹنگز کی گئیں۔ ان میٹنگز میں تمام ذمہ داران کا تعارف لیاگیا اور تنظیمات کے ساتھ سوال و جواب کی نشستیں رکھی گئیں جس میں ذمہ داران قائد تحریک کے متعلق جوابات سے مستفید ہوئے۔ تمام تنظیمات کو سالانہ باقی ماندہ اہداف کے حصول کی طرف توجہ مبذول کروائی گئی اور ناظمات کی فعالیت پر زور دیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top