تحریک منہاج القرآن نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام عرفان القرآن کی افتتاحی تقریب

مورخہ: 21 مئی 2010ء

تحریک منہاج القرآن اور ویمن لیگ نشتر ٹاؤن لاہور کے زیراہتمام 21 مئی 2010 کو عرفان القرآن کورس کی کلاس کا افتتاح جامعہ الم نشرح مین روڈ شوکت ٹاؤن لاہور کینٹ میں ہوا۔ تقریب کے مہمانان خصوصی مرکزی نائب ناظم دعوت علامہ محمد شریف کمالوی، ناظم نشتر ٹاؤن محمد اصغر ساجد اور معلم کلاس ھذا علامہ محمد سلیم قادرری صاحب تھے۔ علاوہ ازیں ویمن لیگ کی نمائندگی محترمہ فوزیہ صاحبہ ناظمہ دعوت نشتر ٹاؤن اور محترمہ امینہ صاحبہ پرنسپل جامعہ محمدیہ مین بازار چونگی امر سدھو نے کی۔

تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا اور پھر نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا اعزاز محترمہ فوزیہ صاحبہ ناظمہ دعوت نشتر ٹاؤن اور ان کے گروپ کے حصہ میں آیا۔ تمام مہمانوں کو محترمہ رابعہ ظہیر صاحبہ پرنسپل جامعہ الم نشرح نے خوش آمدید کہا۔ علامہ محمد سلیم قادری نے قرآن پاک پڑھنے کی فضیلت پر بڑے احسن انداز سے روشنی ڈالی اور اس کلاس کے قواعد و ضوابط بیان کیے۔

علامہ محمد شریف کمالوی نے عرفان القرآن کورس کی اہمیت، ضرورت اور اس کے طریقہ تدریس کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کورس کا نصاب بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اس میں تجوید و قرات، ترجمہ، تفسیر، گرائمر، حدیث، فقہی مسائل اور روزمرہ کی قرآنی و نبوی دعائیں پڑھائی جائیں گی۔

تقریب کا اختتام خصوصی دعا پر کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top