منہاج القرآن بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 30 مئی بروز اتوار کو ہو گا، علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری خصوصی شرکت کریں گے۔

مورخہ: 28 مئی 2010ء
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی مجلس شوریٰ کا اجلاس 30 مئی بروز اتوار منہاج اسلامک سنٹر بارسلونا میں منعقد ہو گا۔ اجلاس کی صدارت صدر مجلس شوریٰ حاجی غلام حسین کریں گے جبکہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان قادری خصوصی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں منہاج القرآن بادالونا کے مرکز کی تکمیل و افتتاح کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی قائدین کے دورہ سپین سمیت دیگر دعوتی و تنظیمی و دعوتی معاملات زیربحث آئیں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top