صاحبزادہ حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل) یونان کا تنظیمی دورہ مکمل کر کے آسٹریا میں امن کانفرنس سے خطاب کریں گے : نوید اندلسی
تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری یورپ کے تنظیمی و دعوتی دورہ کے سلسلہ میں 29 مئی بروز ہفتہ آسٹریا کے دارالحکومت ویانا پہنچیں گے جہاں وہ منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے زیراہتمام منعقدہ امن کانفرنس کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔ امن کانفرنس کے بعد آسٹرین اخبار کو انٹرویو بھی دیں گے اور آسٹریا کے رفقاء و وابستگان سے ملاقات بھی کریں گے۔
اس سے قبل وہ 27 مئی بروز جمعرات کو یونان پہنچے، جہاں انہوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام منعقدہ امن کانفرنس سے خطاب کیا جس میں 300 سے زائد افراد نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں یونان کے پاکستانی پریس میڈیا سے بھی ملاقات کی۔ دورہ کے آخری حصہ میں صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے یونان کے تنظیمی رفقاء و وابستگان سے ملاقات کی۔
اس دورہ میں تحریک منہاج القرآن کے سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض بھی صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے ہمراہ ہیں، دورہ کے اگلے مرحلہ میں قائدین جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، فرانس، سپین، ڈنمارک، سویڈن، ناروے اور فن لینڈ میں بھی امن کانفرنسز سے خطاب کریں گے۔
تبصرہ