منہاج القرآن یوتھ لیگ (دیزیو) اٹلی کے نوجوانوں کی علامہ نذیر احمد قادری کے ساتھ ایک شام

مورخہ: 29 مئی 2010ء

مورخہ 29 مئی 2010 منہاج القرآن یوتھ لیگ دیزیو کے نوجوانوں نے علامہ حافظ نذیر احمد خان کے ساتھ ’’سیر فی الارض‘‘ کے تحت سیر پا جانے کا اہتمام کیا، شام 8 بجے علامہ صاحب کے ساتھ منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو سنٹر سے روانگی ہوئی، وفد میں 11 نوجوان تھے جبکہ بزرگوں میں منہاج القرآن انٹرنیشنل نارتھ اٹلی کے صدر حاجی ارشد جاوید، ناظم حاجی محمد اشرف اور منہاج القرآن انٹرنیشنل دیزیو کے نائب صدر میاں سرفراز احمد پیش پیش تھے۔ یہ قافلہ شام 8:20 پرParco Lambardia Seregn 08 پہنچا جو کہ ایک خوبصورت، تاریخی اور وسیع وعریض پارک ہے، نوجوان سفیر یورپ کے ساتھ ایک گھنٹہ گھومتے رہے، اس دوران سفیر یورپ نے تمام شرکاء کو شیخ الاسلام کے ساتھ گذارے گئے یادگار لمحات کے چیدہ چیدہ واقعات سناتے رہے، اسی دوران مغرب کی نماز باجماعت اسی پارک میں ادا کی گئی، سفیر یورپ نے جماعت کروائی۔ نماز کے بعد سبزہ زار میں ایک خوبصورت محفل سجائی گئی، تلاوت کلام اور ثناخوانی کا سلسلہ شروع کیا گیا، بعد ازاں سفیر یورپ نے تصوف اور اولیاء کرام کے بڑے ایمان افروز واقعات سنائے اور بعد میں خصوصی دعا کرائی۔

جوانوں میں ادارہ ہذا کے امام و خطیب وقار احمد قادری، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ دیزیو چن نصیب، ناظم دیزیو منہاج القرآن یوتھ لیگ سرمد جاوید، سہیل عمران، رئیس انجم، احمد جاوید، نوشیرواں عادل، محمد عقیل، محمد بابر، محمد خوشحال اور محمد نصیر شامل تھے۔

رپورٹ: (محمد یعقوب)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top