شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف کی تقریب رونمائی آج ہو گی

مورخہ: 05 جون 2010ء

مہمان خصوصی مشیر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد ایوب جبکہ صدارت ڈاکٹر رحیق عباسی کریں گے

تحریک منہاج القرآن لاہور کی ذیلی تنظیم گلبرگ ٹاؤن کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف "دہشت گردی اور فتنہ خوارج" کی تقریب رونمائی گلبرگ کے مقامی شادی ہال میں آج (اتوار) ہو گی۔ جس کی صدارت مرکزی ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کریں گے۔ مہمان خصوصی مشیر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد ایوب ہونگے جبکہ تحریک منہاج القرآن لاہور کے امیر ارشاد طاہر، ناظم حفیظ اللہ جاوید، صدر پاکستان عوامی تحریک لاہور محمد افضل گجر، صدر تحریک منہاج القرآن گلبرگ محمد راشد چوہدری، ناظم گلبرگ شیخ سہیل ظفر، ناظم دعوت گلبرگ حافظ صفدر علی اور غلام مصطفی ملک خصوصی شرکت کریں گے۔ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تصنیف پر ایم پی اے ثمینہ خاور حیات، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے ڈاکٹر سعید الہی اور دیگر مہمانان گرامی اظہار خیال کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top