صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا دورہ سپین کل (9 جون) سے شروع ہوگا۔

مورخہ: 05 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ ميں 9 جون کو سپين پہنچيں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم بھی دورے ميں آپ کے ساتھ ہوں گے۔ لوگرونیا سے آپ کے دورے کا آغاز ہوگا۔ اس کے بعد آپ 10 جون کو بارسلونا اور 11 جون کو بادالونا کا بھي دورہ کریں گے۔

صاحبزادہ حسن محی الدین قادری 10 جون 2010ء کو منہاج اسلامک سنڑ بارسلونا میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے رفقاء و وابستگان سے خطاب کریں گے۔ 11 جون بروز جمعۃ المبارک کو بادالونا میں جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے۔ آپ اپنے دورہ سپين کے دوران مقامی پاکستانی میڈیا اور کاتالونیا کی مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین و نمائندگان سے بھی ملاقات کریں گے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top