صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کو ڈنمارک آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں : منہاج سکالرز فورم

مورخہ: 06 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سکالرز نے امیر تحریک علامہ عبدالستار سراج سے گذشتہ دنوں ملاقات کی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے صاحبزادے حسن محی الدین قادری (صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل) کی ڈنمارک آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہم سب صدر سپریم کونسل کی آمد کے منتظر ہیں اور انہیں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے نئے سنٹر کا افتتاح کریں گے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کے موضوع پر گفتگو فرمائیں گے۔ اس کے علاوہ اتوار کے دن محفل نعت کا انعقاد کیا جائے گا جس میں حسان منہاج الحاج محمد افضل نوشاہی، معروف نوجوان نعت خوان میلاد رضا قادری اور دیگر نعت خواں آقاء دوجہا ں صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں عقیدتوں کے پھول نچھاور کریں گے۔

رپورٹ : عقیل قادر

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top