گستاخانہ خاکوں کے خلاف منہاج القرآن پاکپتن شریف کي احتجاجي ريلي

مورخہ: 23 مئی 2010ء

تحریک منہاج القرآن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پاکپتن کے زيراہتمام فيس بک پر گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاجي ريلي 23 مئی 2010ء کو منعقد ہوئي۔ ریلی کی قیادت ضلعی امیرتحریک منہاج القرآن الحاج رانا منظورعلی نے کی۔ ريلي ميں تحریک کے جملہ فورمز کے کارکنان اور قائدين کے علاوہ پاکپتن سے مختلف مذہبي جماعتوں اور لوگوں نے بھي کثير تعداد ميں شرکت کي۔

ریلی کا آغاز نماز عصر کے بعد دربار حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکر رحمتہ اللہ علیہ سے ہوا۔ ريلي کے شرکاء چوک چٹی قبر، ٹاون ہال چوک اور نگینہ چوک سے ہوتے ہوئے جنرل بس سٹینڈ پر پہنچے۔ مظاہرين نے پاکستان عوامي تحريک کے جھنڈے، اسم محمد صلی علیہ وآلہ وسلم والے سرخ پوسٹر اور احتجاجي بينرز اٹھا رکھے تھے، جن پر فيس بک کے خلاف نعرے درج تھے۔

 

ريلي کے شرکاء سے عبدالواحد نقشبندی منہاجين، سید ابوداود شاہ منہاجين، سیکرٹری علماء کونسل پاکپتن مولانا محمد یار گوہر، پیر محمد علی شاکر طیبی، مولانا محمد حسین نقشبندی اور ضلعي امير تحريک پاکپتن الحاج رانا منظور علی نے بھي خطابات کيے۔

تمام مقررين نے فيس بک پر حضور صلي اللہ عليہ وآلہ وسلم کے گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے مقابلے کی پر زور مذمت کی۔ احتجاجي ريلي ميں مقررين نے امت مسلمہ کے اتحاد پر بھي زور دیا۔ ريلي کے اختتام پر مرکزی میلاد کمیٹی پاکپتن کے صدر پیرغلام قطب الدین نے اختتامي دعا کرائی۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top