صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور مرکزی وفد کے اٹلی دورہ کے حوالہ سے میٹنگ

مورخہ: 06 جون 2010ء

مرکزی ایگزیکٹو منہاج القرآن اٹلی کا ہنگامی اجلاس منعقد ہوا جس میں لخت جگر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری صدر سپریم کونسل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اور مرکزی قائدین کے دورہ اٹلی کے حوالی سے گفتگو کی گئی۔ اجلاس میں امن کانفرنس مین اٹالین کمیونٹی کے اعلیٰ عہدیداران اور میڈیا کوریج کے حوالہ سے بھی بات چیت کی گئی اور اس بات پر تسلی کا اظہار کیا گیا کہ انتظامات کے لئے صوبائی ایگزیکٹو، منہاج یوتھ لیگ، منہاج ویمن لیگ کا تعاون بھی شامل ہے اس کے علاوہ جملہ امور دیگر ساتھیوں سے مشاورت سے طے کئے گئے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر منہاج القرآن اٹلی علامہ غلام مصطفی مشہدی، صدر حافظ عبدالمناف، ناظم ظہیر انجم، مختیار احمد قادری، قاری غلام رسول، حاجی الطاف حسین اور احمد شکیل کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی۔

رپورٹ: (شکیل احمد)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top