صاحبزادہ حسن محی الدین قادری 11 جون کو بارسلونا میں پاکستانی میڈیا سے خطاب کریں گے۔

مورخہ: 08 جون 2010ء

شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے لخت جگر اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی القادری اپنے دورۂ سپین کے دوران 11 جون بروز جمعۃ المبارک بارسلونا کی پاکستانی صحافی برادری سے ملاقات اور خطاب کریں گے۔ اس تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ اقبال اعظم، منہاج القرآن بارسلونا اور منہاج یوتھ لیگ سپین کے عہدیداران بھی شرکت کریں گے۔

ملاقات کا اہتمام بارسلونا کے معروف پاکستانی ریسٹورنٹ عادل تندوری پر کیا گیا ہے، منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کی طرف سے صحافی برادری کو دعوت نامے جاری کر دیے گئے ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top