سمبڑیال میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

مورخہ: 25 مئی 2010ء

مورخہ 25 مئی 2010ء بروز منگل Four Star میرج ہال سمبڑیال میں عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق نے خصوصی شرکت کی۔ عرفان القرآن کورس کی 200 طالبات کے علاوہ علاقے کی مؤثر طبقہ سے تعلق رکھنے والی اکثر خواتین نے تقریب میں شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ محترمہ ساجدہ صادق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تمام شرکاء اور سمبڑیال کی تنظیم کو عرفان القرآن کورس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔ اپنی گفتگو میں انہوں نے قرآن و حدیث کی روشنی میں قرآن پاک کو سیکھنے کی اہمیت و فضیلت بیان کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ قرآن ہی وہ سر چشمہ ہدایت و راہنمائی ہے جس کی طرف علمی و عملی طور پر رجوع کرنے سے امت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ہر طرح کے نقصان سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ قرآنی ہدایت پر عمل پیرا ہونے سے کبھی بھی بحر و بر میں فساد کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ عصر حاضر میں امت مسلمہ کو ذلت و رسوائی اور ہر سطح پر زوال سے نکالنے کے لیے ضروری ہے کہ قرآن کی راہ اپنائی جائے۔ اور اس کے ساتھ اپنا تعلق پختہ کیا جائے۔

تحریک منہاج القرآن اس دور زوال میں اصلاح احوال امت، تجدید و احیائے دین اور ترویج و اقامت اسلام کی بحالی کے لیے سرگرم عمل ہے۔ یہ تحریک دعوت الی القرآن کی تحریک ہے۔ حضور شیخ الاسلام نے عرفان القرآن کی صورت میں جو تحفہ امت کو دیا ہے ہمیں اس سے کما حقہ استفادہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے اس کورس کے انعقاد پر تنظیم اور دیگر اداروں اور کمپنیز کو مبارکباد پیش کی جو عرفان القرآن کورس میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔ تقریب کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top