صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کا فرانس پہنچنے پر استقبال

مورخہ: 08 جون 2010ء

صدر سپریم کونسل منہاج القرآن صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، سینئر نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض یورپ کے دورہ کے دوران مورخہ 8 جون 2010ء کو فرانس پہنچ گئے۔ سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان، امیر تحریک منہاج القرآن یورپ علامہ حسن میر قادری، منہاج القرآن فرانس کے صدر عبدالجبار بٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک طارق چودھری، جنرل سیکرٹری محمد سہیل بٹ، نعیم چودھری، حاجی حمید اللہ، حاجی گلزار احمد، صدر منہاج یوتھ لیگ علی گلزار، جنرل سیکرٹری عمیر اشفاق، صدر منہاج القرآن سارسل صابر حسین، جنرل سیکرٹری ارشد ساہی، صدر مرکز منہاج کلیچھی منظور بھٹی، صدر MCB یورپ راؤ خلیل احمد اور جنرل سیکرٹری سید عابد شاہ کے علاوہ کارکنان کی بڑی تعداد نے صاحبزادہ صاحب کا فرانس پہنچنے پر بھرپور استقبال کیا۔

رپورٹ: (اے کے راؤ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top