صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کی منہاج ویمن لیگ کے ساتھ میٹنگ

مورخہ: 09 جون 2010ء

صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ حسن محی الدین قادری کے دورہ فرانس کے دوران منہاج ویمن لیگ نے مورخہ 9 جون 2010ء کو  ایک میٹنگ کا اہتمام کیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئرنائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سفیر یورپ علامہ حافظ نذیر احمد خان، امیر یورپ علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس عبدالجبار بٹ، صدر ویمن لیگ فہمیدہ اشفاق کے علاوہ منہاج سسٹر لیگ نے شرکت کی۔

جنرل سیکرٹری منہاج ویمن لیگ فرانس ممتاز ملک نے تنظیم کی کارکردگی رپورٹ پیش کی اور ماہانہ پروگرام کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے منہاج ویمن لیگ اور سسٹر لیگ کی کارکردگی کو سراہا اور مزید بہتری کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات دیں جسے ویمن لیگ اور سسٹر لیگ کی انتظامیہ نے مرکزی تنظیم کے ساتھ مل کر بہتر انداز میں چلانے کا عزم کیا اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت اور درازی عمر کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: (اے کے راؤ)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top