آغوش کے بچوں کی دستار فضلیت

مورخہ: 06 مئی 2010ء

منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے یتیم اور بے سہارا بچوں کے کفالتی ادارہ ’’آغوش‘‘ کے7 بچوں نے تحفیظ القرآن انسٹی ٹیوٹ سے قرآن پاک حفظ کر لیا ہے۔

چار سال پہلے یتیم بچوں کی کفالت کے لیے قائم ہونے والے ادارہ کا یہ بھی اعزاز ہے کہ اس میں بچوں کی تعلیم و تربیت کا بہترین انتظام کیا گیا۔ حفظ قرآن مکمل کرنے والا آغوش کے بچوں کا یہ پہلا بیج بھی ہے۔ جن بچوں نے یہ سعادت حاصل کی ان کے نام درج ذیل ہیں :

  • حافظ عاصم نذیر (آزاد کشمیر)
  • حافظ مظہر اقبال سعیدی (راجن پور)
  • حافظ سیاب بیگ نیلم (آزاد کشمیر)
  • حافظ فیصل جاوید (چکوال)
  • حافظ فیاض بیگ (نیلم AJK)
  • حافظ عامر حیات (کاہنہ نو لاہور)
  • حافظ خالد اشرف (کشمیر)

انتہائی قابل ذکر اور خوش آئند بات یہ بھی ہے کہ ان بچوں میں حافظ مظہر اقبال سعیدی نے ریکارڈ وقت یعنی صرف ڈیڑھ سال کے مختصر عرصہ میں قرآن پاک کو حفظ کیا جو کہ آغوش میں ملنے والے ماحول اور بہترین تربیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان بچوں کے اعزاز میں ’’دستار فضلیت‘‘ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں مسلم ہینڈز کے بانی و سرپرست لخت حسین نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بچوں کو دستار فضلیت عطا کی۔ اس موقع پر آغو ش کے کوآرڈینٹر صفدر عباس اور اساتذہ کرام نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top