کرغستان سے واپس آنیوالے طلبہ و طالبات کے تعلیمی اور معاشی نقصان کا ازالہ کیا جائے : ایم ایس ایم

مورخہ: 16 جون 2010ء

سیکرٹری جنرل مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ ساجد گوندل نے مطالبہ کیا ہے کہ کرغستان سے واپس آنیوالے طلبہ و طالبات کے تعلیمی اور معاشی نقصان کا ازالہ کیا جائے اور انکے مستقبل کو تباہ ہونے سے بچایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ان حالات میں انکی بھرپور مدد کی جائے۔ حکومت نے کرغستان سے طلبہ و طالبات کو وطن واپس لانے کیلئے جو اقدامات اٹھائے ہیں وہ قابل قدر ہیں وزارت خارجہ کی طرف سے طلبہ و طالبات کو کرغستان سے نکالنے اور غذائی اجناس بروقت پہنچانے کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔ ساجد گوندل نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو مستقبل کے حوالہ سے جو خدشات ہیں انہیں دور کیا جائے۔  کرغستان میں نسلی فسادات مسلمانوں کے خلاف بین الاقوامی سازش معلوم ہوتی ہے۔ مسلمانوں کو متحد ہو کر ایسی گھناؤنی سازشوں کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے ان فسادات میں شہید ہونے والے طالب علم کیلئے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں بلندی درجات اور زخمی ہونے والوں کیلئے صحت یابی کی دعا کی۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top