منہاج القرآن بارسلونا ’آزادی اظہار اور مذہبی دل آزاری‘ کے عنوان سے کانفرنس کا انعقاد کرے گی
سپین (نوید احمد اندلسی) فیس بک اور دیگر آن لائن ویب سائٹس پر پیغمبر اسلام محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد جہاں مختلف دینی و سماجی تنظیمات نے اپنے طریقہ کار سے احتجاج کیا وہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا نے بھی اس معاملے پر مورخہ 17 جون 2010ء بروز جمعرات کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں’’ آزادی اظہار اور مذہبی دل آزاری‘‘ کے عنوان سے کانفرنس منعقد کرنےکا فیصلہ کیا ہے، جس میں اظہار رائے کی حدود کے بارے میں مختلف یورپین ممالک میں دیئے جانے والے عدالتی فیصلہ جات اور دیگر مذاہب کے مطابق انبیاء علیہم السلام اور مقدس ہستیوں کی توہین کے بارے میں تعین کردہ سزاؤں پرگفتگو ہو گی۔
سیمینار میں حقوق کے بارے میں بارسلونا آؤ تونوما یونیورسٹی کے پروفیسر Alex Seglers اور بارسلونا یونیورسٹی کی تعلیمات اسلامیہ و عربیہ کی ماہر پروفیسر Dolors Bramon کے علاوہ بارسلونا میں پاکستان کے قونصلر جنرل ایاز حسین سید، مسلمان ممبر پارلیمنٹ محمد شعیب اور دیگر مقامی تنظیمات کے نمائندگان بھی شرکت کریں گے۔
تبصرہ