منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن سپین کے زیراہتمام تقریب تقسیم اسناد

مورخہ: 10 جون 2010ء

تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری اپنے دورہ یورپ کے دوران مورخہ 10 جون 2010ء کو سپین پہنچے جہاں پر آپ نے مختلف تقاریب میں شرکت کی اور ورکرز کنونشن میں خصوصی خطاب کیا۔ ورکر کنونشن کے دوران یتیم بچوں کی کفالت کے لئے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ آغوش کی تعمیر کے سلسلہ میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے عہدیداران میں MWF کی طرف سے اعزازی اسناد تقسیم کی گئیں۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے ڈائریکٹر علامہ حافظ محمد اقبال اعظم نے آغوش پراجیکٹ کی تعمیر کے لئے سپین کے عہدیداران کی طرف سے کی جانے والی مالی کوششوں کی تفصیلات بیان کیں ۔

پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین بارسلونا کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر حاجی مظہر حسین، سیکرٹری جنرل نوید احمد اندلسی، صدر مصالحتی کونسل محمد اقبال چوہدری، صدر یوتھ لیگ محمد عتیق قادری، سیکرٹری جنرل یوتھ لیگ احسن جاوید، منہاج القرآن لوگرونیا کے صدر غضنفر حسین، سیکرٹری جنرل رفاقت علی، ظل حسن اور زاہد اختر زاہدی کو اعزازی اسناد دی گئیں۔ صاحبزادہ حسن محی الدین قادری نے عہدیداران میں اسناد تقسیم کیں۔

رپورٹ : نوید احمد اندلسی

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top