منہاج القرآن ویمن لیگ کی منہاج کالج برائے خواتین میں تنظیمی و تربیتی نشست

مورخہ: 15 جون 2010ء

منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی نشت منہاج کالج برائے خواتین بغداد ٹاؤن، ٹاون شپ میں15 جون 2010ء کو ہوئی۔ اس نشست میں ایف اے کی وہ طالبات شریک ہوئیں جواپنا تعلیمی سیشن مکمل کر کے گھر جا رہی ہیں۔ اس تربیتی نشست کا مقصد فارغ التحصیل طالبات کو تعلیم مکمل کرنے کے بعد بھی انہیں منہاج القرآن سے وابستہ رکھنے کے لیے تحرک پیدا کرنا تھا۔

تنظیمی و تربیتی نشست میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی محترمہ ناظمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ، مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور مرکزی ناظمہ (MSM sisters) محترمہ عفت اعوان شریک تھیں۔

نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ نے کالج انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بریفنگ کا آغازکیا۔ انہوں نے کہا کہ طالبات کسی بھی معاشرے کا سب سے اہم اور موثر طبقہ ہیں اور وہ اپنی صلاحیتوں کے مثبت استعمال سے معاشرے میں انقلاب لانے کا باعث بن سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن گرلز کالج کا امتیاز یہ ہے کہ شیخ الاسلام نے طلبہ و طالبات کو دعوت فکر دی ہے کہ وہ اپنی مثبت سوچ و کردار، دینی حمیت اور قومی غیرت کے ساتھ ملک و ملت اور معاشرے میں بہتر تبدیلی لائیں۔ اس لیے آج منہاج کالج برائے خواتین سے تعلیم حاصل کرنے والی تمام طالبات میں شیخ الاسلام کے اوصاف و کردار کی جھلک نظر آنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ طالبات یہاں سے واپس جا کر منہاج القرآن ویمن لیگ سے وابستہ رہیں اور مشن مصطفوی کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر تمام طالبات سے ان کے کوائف بھی لئے گئے۔

آخر میں طالبات نے مرکزی قائدین سے سوال و جواب کی نشست بھی کی جس میں انہوں نے فیلڈ میں منہاج القرآن ویمن لیگ اور ویمن لیگ کی ورکنگ پلان کے حوالے سے پوچھا۔ ناظمہ ویمن لیگ نے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیئے۔ اس خصوصی نشست کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔

ایم اے کی طالبات کے ساتھ تربیتی نشست

منہاج القرآن گرلز کالج میں اسی سلسلے میں دوسری نشست ایم۔ اے کی طالبات کے ساتھ بھی منعقد کی گئی۔ جس میں محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ، محترمہ مریم حفیظ مرکزی نائب ناظمہ تربیت اور محترمہ نگینہ وحید مرکزی نائب ناظمہ (MSM sisters) بھی شریک ہوئیں۔

اس تربیتی نشست کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ جس کے بعد محترمہ ساجدہ صادق مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ طالبات کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک منہاج القرآن نے ہمارے زندگیوں کو مقصدیت عطا کی ہے۔ شیخ الاسلام نے طلبہ و طالبات سمیت معاشرے کے ہر شخص کو بامقصد زندگی گزارنے کا شعور اور پیغام دیا ہے۔ منہاج کالج برائے خواتین سے تعلیم حاصل کرنے والی طالبات کے اخلاق اعمال اور کردار میں شیخ الاسلام کی تعلیمات کی عملی جھلک نظر آنی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ سب اپنے اپنے علاقوں میں جا کر ترویج دین کے مشن کے فروغ کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں اورجو منہاج القرآن کی اس درسگاہ سے علم حاصل کیا ہے اس کی روشنی کو معاشرے میں بھی عام کریں۔ اس تربیتی نشست کے اختتام پر طالبات کا قائدین سے سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا۔

آخر میں تمام طالبات سے ان کے کوائف اکٹھے کئے گئے۔ ان تنظیمی و تربیتی نشستوں میں تمام طالبات نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ منہاج القرآن ویمن لیگ کے ساتھ مل کر مشن کے فروغ میں ممدو معاون ثابت ہوں گی۔ اس تربیتی نشست کا باقاعدہ اختتام دعا سے ہوا۔

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top