منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے ناظم رابطہ حاجی الطاف حسین انتقال کر گئے۔

مورخہ: 28 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے ناظم رابطہ اور ویانا میں مقیم پاکستانیوں کی ہردلعزیز شخصیت حاجی الطاف حسین ( المعروف گرو) مورخہ 28 جون 2010ء بروز پیر ویانا کے جنرل ہسپتال میں دو ہفتے زیر علاج رہنے کے بعد انتقال فرما گئے (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ حاجی الطاف حسین منہاج القرآن آسٹریا کے انتہائی متحرک کارکن تھے اور سالہاسال سے ہفتہ وار محفل ذکر و نعت کا انتظام و انصرام کر رہے تھے۔ حاجی الطاف حسین (المعروف گرو) کی وفات پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمدطاہر القادری نے انتہائی دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے موصوف کی مشن کے لئے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کی دعا کی ہے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، ناظم امور خارجہ راجہ محمد جمیل اجمل، نائب ناظم اعلیٰ جی ایم ملک کے علاوہ جملہ مرکزی قائدین نے حاجی الطاف حسین کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار افسوس کیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top