تحریک منہاج القرآن جھنگ کے ضلعی سیکرٹریٹ کا افتتاح

مورخہ: 28 جون 2010ء

جھنگ میں تحریک منہاج القرآن کا ضلعی سیکریٹریٹ قائم کر دیا گیا ہے۔ تفصیل کے مطابق حاجی محمد صدیق اور ان کی اہلیہ نے جھنگ میں ایک خوبصورت عمارت تعمیر کر کے تحریک منہاج القرآن کے لیے وقف کر دی ہے۔ جنرل بس اسٹینڈ کے نزدیک جھنگ سٹی روڈ پر واقع اس پرشکوہ عمارت کو منہاج القرآن جھنگ کا ضلعی سیکرٹریٹ قرار دیا گیا ہے۔ ضلعی سیکرٹریٹ کی اس عمارت کا باقاعدہ افتتاح 28 جون 2010ء کو شیخ زاہد فیاض (سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن) نے کیا۔ نماز مغرب کے بعد افتتاحی تقریب ہوئی، جس میں تحریک منہاج القرآن پنجاب کے امیر احمد نواز انجم، صوبائی نائب ناظم ملک غلام حسین، منہاج القرآن یوتھ لیگ کے سیکرٹری جنرل ظہیر عباس گجر، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ پنجاب یونیورسٹی لاہور کے صدر اور دیگر قائدین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں دو ہزار سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ اس موقع پر ماہانہ درس قرآن کا آغاز بھی کیا گیا۔ علامہ محمد شکیل ثانی نائب ناظم دعوت نے خطاب کیا۔

مرکزی قائدین نے حاجی محمد رفیق کی طرف سے تحریک منہاج القرآن کے لیے عمارت وقف کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے تحریک منہاج القرآن جھنگ کے سرپرست صبغت اللہ قادری، تحصیلی صدر رانا محمد نسیم اور ان کی پوری ٹیم کو ضلعی سیکرٹریٹ کے قیام پر خصوصی مبارکباد پیش کی۔ منہاج القرآن جھنگ کے ضلعی سیکرٹریٹ میں فری ڈسپنسری، حلقہ درود، سیل سنٹر اور ناظرہ و حفظ قرآن کی تعلیم کا اہتمام ہو گا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top