منہاج القرآن انٹرنیشنل (بیرگاموں) اٹلی میں محفل گیارہویں شریف

مورخہ: 28 جون 2010ء

منہاج القرآن انٹرنیشنل (بیرگاموں) اٹلی میں مورخہ 28 جون 2010ء کو ماہانہ گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس میں خاور بشیر بٹ مہمان خصوصی تھے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ محمد اصغر، ارشد حسین اویسی، محمد علی اوراویس برادران نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کئے۔

محفل میں خصوصی خطاب علامہ حافظ نذیر احمد نے کیا جس میں انہوں نے شیخ عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا علمی مقام بڑے مدلل انداز میں پیش کیا۔ علامہ حافظ نذیر احمد نے اٹلی میں مقیم نوجوان بچوں کو علم کے حصول کی نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کر کے ملک و قوم کا نام روشن کریں کیونکہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے کہ علم مومن کی میراث ہے جہاں سے بھی ملے حاصل کر لو۔ محفل کے اختتام پر آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں صلوۃ و سلام کا نذرانہ پیش کیا گیا۔

رپورٹ : محمد یعقوب ( اٹلی)

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top