تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس شروع

مرکزی اور صوبائی دونوں حکومتیں دہشت گردوں پر قابو پانے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں: رحیق عباسی
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج بیرون ملک سے براہ راست خطاب کریں گے

تحریک منہاج القرآن کی مرکزی مجلس شوریٰ کا ہنگامی اجلاس امیر تحریک فیض الرحمان درانی کی صدارت میں شروع ہو گیا۔ ملک بھر سے ضلعی، تحصیلی اور یوسی سطح کے عہدیداران اجلاس میں شریک ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری آج (اتوار) بیرون ملک سے براہ راست ٹیلیفونک خطاب کریں گے۔ ملک میں جاری دہشت گردی کے تسلسل اور مزار داتا صاحب پر ہونے والے خود کش حملوں کے تناظر میں تحریک کے اگلے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ تحریک کے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت ملک میں دہشت گردی کی خطرناک لہر کو روکنے میں بری طرح ناکام دکھائی دیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی دونوں حکومتیں دہشت گردوں پر قابو پانے میں مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کر رہی ہیں اور چند روزہ اقتدار کیلئے دہشت گردوں کے سرپرستوں پر ہاتھ ڈالنے سے گریزاں ہیں۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top