میلان اٹلی میں جاری منہاج کرکٹ میلہ کی اختتامی تقریب

منہاج یوتھ لیگ (میلان) اٹلی کے زیراہتمام مورخہ 03 جولائی 2010ء کو "منہاج کرکٹ میلہ" کی اختتامی تقریب میلان کے گاؤں چنیرانو بوسکو سپورٹس سٹیڈیم میں منعقد ہوئی۔ منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام منعقد کی جانے والی تین روزہ کرکٹ ٹورنامنٹ میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور پاکستان سمیت اٹلی کی تقریبا 36 ٹیموں نے حصہ لیا۔

اختتامی تقریب میں لارڈ میئر آف دی چینرانو بوسکو، وائس لارڈ میئر، ڈائریکٹر سپورٹس، ڈائریکٹر جنرل آف کموکے علاوہ اٹالین سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت منہاج یوتھ لیگ میلان کے صدر نے حاصل کی جبکہ یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے اجتماعی طور پر درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہوئے سماجی شخصیت راجہ ساجد حبیب نے منہاج کرکٹ میلہ کی انتظامیہ کو شاندار انتظامات پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ منہاج یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے ایک مثبت سرگرمی کا اہتمام کر کے پاکستانی کمیونٹی کے دل جیت لئے ہیں۔ مسلم لیگ نواز کے سینئر نائب صدر چودھری گلزار احمد نے ملک محمد اسماعیل اعوان اور ان کے ساتھیوں کو منہاج کرکٹ میلے کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔

لارڈ میئر آف دی چینراتو بوسکو میلان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج یوتھ لیگ میلان کو مبارکباد دی اورشکریہ ادا کیا کہ انہیں اتنے اچھے اور دلچسپ پروگرام میں شرکت کی دعوت دی گئی، لارڈ میئر نے مسلمان کمیونٹی کے لئے مسجد اور بچوں کی تعلیم و تربیت کے لئے الگ الگ ہال دینے کا اعلان کیا۔ تقریب میں مہمان خصوصی نے ٹورنامنٹ میں فرسٹ، سیکنڈ اور تھرڈ آنے والی ٹیموں اور بہتریں کھلاڑیوں کو ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے۔

 

منہاج کرکٹ میلہ کی اختتامی تقریب میں منہاج القرآن کے مرکزی راہنما سید محمد ارشد شاہ، منہاج القرآن میلان کے صدر چودھری محمد حیات مانگٹ، نائب صدر راجہ ساجد حبیب ذمہ واریہ، منہاج یوتھ لیگ کے صدر چودھری نثار احمد، جنرل سیکرٹری ملک اعجاز یوسف اعوان، ملک غلام مصطفی اعوان، ملک فرخ مشتاق اعوان نے خصوصی شرکت کی جبکہ دیگر سیاسی و سماجی شخصیات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر خضر حیات چیچی، مسلم لیگ نواز کے راہنماء چودھری خالد محمود آف غازی پور، مسلم لیگ نواز کے سینئر نائب صدر چودھری گلزار احمد، چودھری ذوالفقار احمد، ملک محمود رشید، حافظ جاوید اقبال سولارو، راجہ نصیر احمد، راجہ واجد حسین، انقلابی شاعر و نائب صدر تحریک انصاف خان محمد خان، جنرل سیکرٹری تحریک انصاف ایڈووکیٹ احسان اللہ باٹھ، سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی میاں امجد، مسلم لیگ قائد اعظم کے راہنماء چودھری ظفر اقبال سندھو کے علاوہ مہمانوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

منہاج کرکٹ میلہ کو شاندار انداز میں کامیاب کروانے میں چیف آرگنائزر ملک اسماعیل اعوان اور ان کی ٹیم، ذوہیب ملک، سید عرفان شاہ، چوہدری اسحاق، سفیر مغل، طیب مغل، ملک امان اللہ، عامر شیخ، آصف، فرقان احمد، محبت، چودھری نوید، بلال، طالش خان، رضوان احمد، عثمان، کاشف، غلام مصطفی اور فقیر حسین نے محنت اور خلوص سے آرگنائز کیا۔

رپورٹ: راجہ ساجد حبیب (میلان)

تبصرہ

ویڈیو

پیش آمدہ مواقع

Ijazat Chains of Authority
Top