حضرت سید کبیر علی شاہ کا آواز سٹوڈیو نیلسن کا دورہ

پیر طریقت حضرت سید کبیر علی شاہ آستانہ عالیہ چورہ شریف 13 جولائی 2010ء بروز منگل کو آواز سٹوڈیو نیلسن تشریف لائے۔ نیلسن سٹوڈیو تشریف لانے پر آپ کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن نیلسن کی انتظامیہ کے احباب جن میں ڈائریکٹر MWF UK صغیر اختر، ڈائریکٹر سپورٹ MWF UK شاہد کلیم، پروجیکٹ مینیجر MWF UK عدنان سہیل اور محمد اجمل خان کی طرف سے خوش آمدید کہا گیا۔ آپ کی آمد سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پینڈل کمیونٹی ریڈیو AWAZ 103.1 FM کے میزبان شمس الرحمان آسی نے پروگرام "آج کے مہمان" کے لیے سید کبیر علی شاہ صاحب سے ایک خصوصی انٹرویو کیا۔

پروگرام کی مناسبت سے آپ نے خاندان چورہ شریف کی دینی، علمی اور فکری تعلیمات پر خصوصی روشنی ڈالی۔ بعد ازاں حالات حاضرہ کو بھی موضوع سخن بنایا۔ شاہ صاحب نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالم اسلام کے لیے کی جانے والی خصوصی خدمات کو خوب سراہا اور آپ کے مشن کو محبت، امن اور رواداری کا مشن قرار دیا۔ آخر میں منہاج القرآن کے رفقاء، کارکنان اور قائد تحریک کی صحت یابی اور عمر درازی کے لیے خصوصی دعا کی۔ پروگرام کے آخر پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے حضرت پیر سید کبیر علی شاہ صاحب کو شیخ الاسلام کی دو کتابوں المنہاج السوی من الحدیث النبوی اور روضۃ السالکین فی مناقب الاولیاء والصالحین کا خصوصی تحفہ پیش کیا گیا۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top